دھماکے کے 2 ہفتے بعد حقانی نیٹ ورک کی کابل حملے میں ملوث ہونے کی تردید


دھماکے کے 2 ہفتے بعد حقانی نیٹ ورک کی کابل حملے میں ملوث ہونے کی تردید

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ، جو افغان طالبان کی کمان کے صف دوئم کے سربراہ ہیں، نے کابل میں ہونے والے حالیہ خونریز حملوں میں افغان طالبان ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان طالبان نے کابل دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

سراج الدین حقانی نے دھماکے کے 2 ہفتے بعد حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا منصوبہ طالبان کی جانب سے نہیں بنایا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ طالبان ایسے حملوں کی منصوبہ بندی نہیں کرتے جن میں عام شہریوں کو نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ ٹینکر ٹرک دھماکے کے نتیجے میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 350 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ مذکورہ دھماکہ 2001 کے بعد افغانستان میں ہونے والا مہلک ترین حملہ تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری