تعز کے صدارتی محل پر سعودی آلہ کاروں کا حملہ ناکام؛ درجنوں ہلاکتیں


تعز کے صدارتی محل پر سعودی آلہ کاروں کا حملہ ناکام؛ درجنوں ہلاکتیں

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے تعز کے صدارتی محل اور "التشریفات" فوجی کیمپ پر سعودی آلہ کاروں کے حملے کو ناکام بنادیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے تعز کے صدارتی محل پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے التشریفات نامی فوجی کیمپ پر سعودی آلہ کاروں کے حملے کو بھی ناکام بنادیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں درجنوں سعودی اور اس کے آلہ کار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ان حملوں کے جواب میں جیزان میں واقع "المَوَسم" نامی بیس کیمپ 2 زلزال میزائل داغے ہیں۔

یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں بھی سعودی آلہ کاروں کو "قاھر ام-2" بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

میدان جنگ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی بیلیسٹک میزائل ٹھیک نشانے پر لگا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی آلہ کار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ یمن کی وزارت دفاع نے 4 جون خبر دی تھی کہ یمنی فوجون نے تعز میں صدارتی محل اور التشریفات چھاونی پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔

سعودی عرب اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ گذشتہ دو سال سے یمن پر یلغار بولے ہوئے ہے تاکہ اپنی کٹھ پتلی یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔

یمن پر سعودی تجاوز کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ لوگ شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری