بنگلہ دیش میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی؛ ہلاکتیں 134 تک جا پہنچیں


بنگلہ دیش میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی؛ ہلاکتیں 134 تک جا پہنچیں

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی پہاڑی اضلاع میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 134 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی پہاڑی اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ 134 افراد کو نگل گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چٹانیں گرنے کے سے ایک گاوں میں 10 افراد، اور دیگر کئی گاوں میں بھی بڑی تعداد میں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں اس قدرتی آفت کی زد میں آ کر درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

تاہم ابھی یہ تعداد پولیس سمیت دیگر ادارے جاں بحق اور زخمی افراد کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی علاقوں سے زمینی اور رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں جس سے امدادی کارروائیوں کو مشکل کا سامنا ہے۔

راستوں کی بحالی اور چٹانوں کا ملبہ ہٹانے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2007 میں چٹاگانگ میں بڑے پیمانہ پر لینڈ سلائیڈنگ سے 1300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گنجان آبادی والے ملک بنگلہ دیش میں برسات کے موسم میں طوفان، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری