ریڈیو پاکستان شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے سہ روزہ خصوصی پروگرام نشر کریگا

ریڈیو پاکستان شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے سہ روزہ خصوصی پروگرام نشر کریگا

ریڈیو پاکستان کا پہلا پروگرام "امیرالمومنین حضرت امام علی کرم اللہ وجہہ سرچشمہ تصوف" کے عنوان سے جمعرات کو سہ پہر ساڑھے تین بجے نشر کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام کل (جمعرات) سے حضرت امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے سہ روزہ خصوصی پروگرام نشر کیا جائے گا۔

پروگرام کی باقاعدہ انعقاد کل بروز جمرات سے کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 19 رمضان کو نشر ہونے والے پروگرام کا عنوان "امیرالمومنین امام علی علیہ السلام سرچشمہ تصوف" جمعرات کو ساڑھے تین بجے، جبکہ 20 رمضان المبارک کو دوسرا پروگرام "امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی فصاحت وبلاغت" کے عنوان سے جمعہ کو  سہ پہر 3 بجے نشر کیا جائے گا۔

یوم شہادت داماد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا آخری پروگرام بروز ہفتہ سہ پہر نشر کیا جائے گا جس میں "امام علی  علیہ السلام صحابہ کرام کی نظر میں" کے موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔

تمام پروگرام میڈیم ویوز اور ایف ایم 93 نیٹ ورک پر نشر کئے جائیں گے جبکہ ریڈیو پاکستان کے دیگر اسٹیشنز علاقائی زبانوں میں تین روزہ پروگرام نشر کریں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری