پاکستان نے ٹاس جیت کر برطانیہ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی


پاکستان نے ٹاس جیت کر برطانیہ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں چند لمحات قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے پہلے سیمی فائنل میں آج قومی ٹیم انگلینڈ کے مد مقابل ہیں۔

چند لمحات قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر برطانیہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس میچ فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر یگی ، شائقین کرکٹ پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے پرجوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کواٹر فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم آج چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان اور اب تک ناقابل شکست انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔

آٹھ سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم، ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ اور ناقابل شکست میزبان ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کے لئے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 2000 ،2004 اور 2009 میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیلے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری