ظریف: امریکہ وہابی انتہاپسندوں کی تعداد بڑھانے کیلئے راہ ہموار کررہا ہے


ظریف: امریکہ وہابی انتہاپسندوں کی تعداد بڑھانے کیلئے راہ ہموار کررہا ہے

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ امریکہ کی مسلمان گروہوں کو پیچھے دھکیلنے کیلئے کوششوں نے وہابی انتہاپسندوں کیلئے ایک بار پھر میدان کھلا چھوڑدیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو اوسلو اجلاس میں شرکت کرنے ناروے کے دورے پر ہیں، نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر خطے میں مسلمانوں کو سعودی عرب کے تعاون سے پیچھے دھکیلنے اور وہابی انتہاپسندوں کی تعداد بڑھانے کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے امریکی کوششوں کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے یکے بعد دیگرے تین ٹوئیٹ کئے ہیں:

80 کی دہائی کی پہلی چال: ایران کے حوالے سے بے بنیاد خوف و ہراس پھیلانا مغرب کو دھوکہ کھا گیا ہے اور وہابیت کو دنیا میں قبول کیا ہے جس کا نتیجہ القاعدہ، داعش، النصرہ اور دیگردہشتگرد گروہوں  ہیں۔

نئی چال: امریکہ کی مسلمان گروہوں کو پیچھے دھکیلنے کیلئے کوششوں نے وہابی انتہاپسندوں کی تعداد بڑھانے کیلئے ایک بار پھر میدان کھلا چھوڑدیا ہے۔

حالیہ واقعات نے ہماری پرانی اور باقاعدہ تجویز کو خلیج فارس میں علاقائی سطح پر جامع مذاکرات شروع کرنے کیلئے ضروری قرار دیا ہے۔  

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری