جے آئی ٹی؛ نواز شریف کل، شہباز شریف 17 جون کو پیش ہوں گے/ عمران کی قوم کو مبارکباد


جے آئی ٹی؛ نواز شریف کل، شہباز شریف 17 جون کو پیش ہوں گے/ عمران کی قوم کو مبارکباد

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بالترتیب کل اور 17 جون کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

خبررساں ادارےتسنیم کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو جے آئی ٹی کی جانب سے سمن بھجوائے گئے ہیں۔

جن کے حساب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بالترتیب کل اور 17 جون کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے جمہوریت مزید محفوظ ہوگی۔

دوسری جانب عمران خان نے عوام کو وزیراعظم کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بیرونی حصار میں آپریشن پولیس تعینات کی جائے گی جبکہ روٹ پر سپیشل برانچ، ایف سی اور ٹریفک پولیس کے جوان تعینات ہوں گے جبکہ رینجرز جوانوں کو گیٹ پر تعینات کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری