بھارت اور اسرائیل میں نزدیکیاں / وائٹ شپنگ معاہدے پر دستخط


بھارت اور اسرائیل میں نزدیکیاں / وائٹ شپنگ معاہدے پر دستخط

بھارت اور اسرائیل نے کارگو شپنگ کا ڈیٹا شیئر کرنے کے وائٹ شپنگ معاہدے پر دستخط کردئیے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے بھارتی میڈیا کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے مابین کارگو شپنگ کا ڈیٹا شیئر کرنے کا وائٹ شپنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا اور اسرائیلی دفاعی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دفاعی تعلقات سےمتعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرایڈمرل لانبااورچیف آف جنرل اسٹاف اسرائیل نے وائٹ شپنگ معاہدے پر دستخط کئے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 4 جولائی کو اسرائیل کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری