کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی کے دو خطرناک قیدی فرار


کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی کے دو خطرناک قیدی فرار

ایسے وقت میں کہ جب ملک بھر میں ایام علی علیہ السلام کا آغاز ہو چکا ہے، کراچی سینٹرل جیل سے گذشتہ شب لشکر جھنگوی کے دو خطرناک قیدی فرار ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں ایام علی علیہ السلام کے آغاز پر کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی کے دو خطرناک قیدی فرار ہو گئے ہیں۔

ڈی آئی جی جیل کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس سے فرار ہونے والے قیدیوں کے نام شیخ محمد ممتاز عرف فرعون عرف شیرخان عرف شہزاد عرف راہی اور محمد احمد خان عرف منا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لشکر جھنگوی کوئٹہ کے امیر عثمان کرد اور عبداللہ بادینی ایف سی کی ہائی سیکیورٹی جیل سے پر اسرار طور پر غائب ہوگئے تھے جس کے بعد کوئٹہ میں اہل تشیع کا قتل عام کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری