دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت


دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت

آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں چند لمحات قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آج دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں۔

اس سلسلے میں چند لمحات قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج بنگال ٹائیگرز اوربھارتی ٹیم کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روی چندرن ایشوین، جسپریت بمرا، شیکھر دھون، مہندرا سنگھ دھونی، رویندرا جدیجہ، کیدر جادیو، دنیش کارتک، بھوینشور کمار، محمد شامی، ہردیک پانڈیا، اجنکیا ریحانے، روہت شرما، اومیش یادیو اور یووراج سنگھ شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل ہو گا۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی سکواڈ کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امر القیس، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، مصدق حسین، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، صابر رحمان، شفیع الاسلام، شکیب الحسن، سومیا سرکار، سنزام الاسلام، تمیم اقبال اور تسکین احمد شامل ہیں۔

خیال رہےکہ گروپ بی میں بھارتی ٹیم نے تین میں سے دو میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پرتھی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

واضح رہےکہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا 18جون کو پاکستان سےفائنل میںمقابلہ ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری