روسی فوج، دمشق کو "میل-24" نامی کئی لڑاکا ہیلی کاپٹر دیگا


روسی فوج، دمشق کو "میل-24" نامی کئی لڑاکا ہیلی کاپٹر دیگا

روسی فوج شامی فوج کو میل-24 نامی متعدد لڑاکا ہیلی کاپٹر فراہم کریگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی خبررساں ایجنسی "وسٹنیک موریڈوی" نے لکھا ہے کہ شامی فوج روسی فوج سے میل-24 نامی متعدد ہیلی کاپٹر حاصل کریگا۔

ان ہیلی کاپٹروں کو اس لئے دمشق کے حوالے کیا جارہا ہے کہ شامی فوج کے اپنے کئی لڑاکا ہیلی کاپٹر کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں تباہ ہوچکے ہیں۔

روس کے دفاعی ماہر یوری لیامین نے اس سلسلے میں کہا کہ حالیہ دنوں میں شام کے علاقے درعا میں "میل-25" نامی ہیلی کاپٹر کو دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر میل-24 کی مشابہ ہے جو اس سے قبل شامی فوج کے پاس نہیں تھا۔

اس دفاعی ماہر نے وضاحت کی کہ روسی طیارے اس علاقے پر پرواز نہیں کرتے لہذا قطعی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر روسی نہیں ہے اور شامی ہیلی کاپٹر اس علاقے میں سرگرم عمل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری