امریکی سینیٹ میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی قرار داد منظور


امریکی سینیٹ میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی قرار داد منظور

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قرارداد منظور کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف نَئی پابندیاں عائد کرنے کی قرار داد کو دو کے مقابلے 98 ووٹوں سے منظور کر دیا ہے۔ امریکی کانگریس کی تصدیق اور صدر مملکت کی موافقت کے بعد یہ قرارداد قابل عمل ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت امریکی حکومت کو 90 دن کے اندر اندر پابندیاں عائد کرنا ہونگی۔ اس کے مد ںظر یہ پہلا موقع ہوگا جب ایران کی سپاہ امریکی پابندیوں کے دائرے میں ہوگی۔ اس سے پہلے امریکہ نے 2007 میں سپاہ کی قدس بریگیڈ پر پابندی عائد کی تھی۔

ایران کی خطے کو ناامن بنانے والے اقدام سے مقابلہ نامی اس قرارداد کی تین اہم شقوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔

اس قرارداد کے تحت ایران کے میزائل پروگرام سے جڑے افراد ان پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔

دہشت گردی پر پابندیوں کی آڑ میں امریکہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔

اس قرارداد کو قانونی شکل دیتے ہی امریکہ اسلحہ پابندیوں کی آڑ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور اس صنعت سے جڑی اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندیاں عائد کر یگا۔

اس سے پہلے امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی کانگریس سے اپیل کی تھی کہ وہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے سے پرہیز کرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایران پر نئی پابندیاں لگانے کے نتیجے میں ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ اپنی اہمیت کھو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی سینیٹ نے روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے ماسکو پر بھی نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری