ظریف: امریکہ، ایران میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی حکومت کو بچانے کی فکر کرے


ظریف: امریکہ، ایران میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی حکومت کو بچانے کی فکر کرے

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ امریکی حکام 75 فیصد آراء سے منتخب ہونے والی ایرانی حکومت کی برطرفی کے بجائے اپنی حکومت کو بچانے کی فکر کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جود ظریف نے امریکی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر کچھ یوں لکھا؛

پہلا ٹوئیٹ: امریکی حکام ایرانی حکومت میں تبدیلی لانے کی اپنی غیر قانونی اور مبہم روش پر پلٹنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کریں اور اس سے درس عبرت حاصل کریں۔

دوسرا ٹوئیٹ: 1953 کی مذموم سازش اور 1978 کے انقلاب نے ثابت کر دیا کہ ایرانی عوام ان غیرملکی طاقتوں کیخلاف جو ایرانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، بھرپور جدوجہد اور مزاحمت کرتی ہے۔

تیسرا ٹوئیٹ: ایرانی حکومت میں تبدیلی لانے کے لئے کئی دہائیوں پر مشتمل سازشیں اور مکر و فریب کے بعد شکست کا منہ  دیکھ کر امریکی حکومت نے مجبور ہوکر 1932 میں ہونے والی مذموم سازشوں کے حوالے سے معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ گفتگو کے ذریعے ہی تمام مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

چوتھا ٹوئیٹ:  امریکی حکام کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ 75 فیصد آراء سے منتخب ہونے والی ایرانی حکومت کی برطرفی کے بجائے اپنی حکومت کو بچانے کی فکر کرے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری