امریکہ مزید 4 ہزار فوجی افغانستان بھیجے گا


امریکہ مزید 4 ہزار فوجی افغانستان بھیجے گا

ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں مزید 4 ہزار فوجی اہلکار بھیجے گی جو مبینہ طور پر افغان اہلکاروں کی تربیت اور داعش اور طالبان کے خلاف آپریشن کا حصہ ہوں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پنٹاگون افغانستان میں اپنے مزید 4 ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کا اعلان آئندہ ہفتے تک متوقع ہے۔
اضافی امریکی اہلکار افغان فورسز کی تربیت کریں گے جبکہ دیگرامریکی فوجی اہلکاروں کو طالبان اور داعش کے خلاف انسداد دہشت گری کے آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں واشنگٹن کی ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران افغانستان ہی نہیں، کسی بھی ملک میں امریکی فوجیوں کی یہ سب  سے بڑی تعیناتی ہو گی۔

اس مناسبت سے حتمی اعلان اگلے ہفتے کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی جانب سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے صدرارتی انتخابات جیتنے اور عہدہ سنبھالنے، ان دونوں مواقع پر افغان طالبان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے پر شور دیا تھا۔

تاہم اس وقت بھی اور اس کے بعد بھی افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد میں اضافہ ہی دیکھنے کو ملا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری