ایٹمی معاہدے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی؛ انجلا مرکیل نے امریکہ کو خبردار کردیا


ایٹمی معاہدے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی؛ انجلا مرکیل نے امریکہ کو خبردار کردیا

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی سینیٹ کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار پر امریکہ کو خبردار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینیٹ نے 98 مثبت اور دو منفی آراء کے نتیجے میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کی منظوری دیدی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ روس پر بھی کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اس موضوع پر جرمن وزیر خارجہ کی سخت تنقید کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ دیا ہے۔

روس پر عائد کردہ پابندیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن زائبرٹ نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کے سبب یورپ کی معیشت بھی پابندیوں کا شکار ہو۔

جرمن وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان پابندیوں پر عملدرآمد کی صورت میں گیس پائپ لائن کے سبب جرمن اور یورپ کی کمپنیاں بھی متاثر ہونگی ہمارے حساب سے یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جرمنی کے مفادات کے خلاف ہے۔

آسٹریا کے صدر اور جرمن وزیر خارجہ نے ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے اس اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ یوکرائن مسئلہ پر امریکہ اور یورپ کو باہمی ہماہنگی کے ساتھ کوئی قدم اٹھانا چاہئے۔

 جرمن وزیر خارجہ اور آسٹریا کے صدر نے امریکی سینیٹ کی قرارداد کے اس حصے جس میں امریکی حکومت سے روس اور جرمنی کے درمیان گیس پائپ لائن کی مخالفت کا مطالبہ کیا گیا ہے، کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یورپی کمپنیوں کے خلاف غیر قانونی اور غیر ملکی پابندیوں کو قبول نہیں کر سکتے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری