کراچی؛ جلوس یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے دھرنے میں تبدیل ہونے کا خدشہ


کراچی؛ جلوس یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے دھرنے میں تبدیل ہونے کا خدشہ

کراچی میں گستاخ شیخ ولی خان کی مولا علی علیہ السلام پر شراب پینے کی تہمت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا جبکہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں یہ جلوس دھرنے کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج یوم علی علیہ السلام کے جلوس کے موقع پر کراچی کی عوام نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تب تک جلوس آگے نہیں بڑھائیں گے جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق جلوس عزا میں نماز ظہرین کے بعد احتجاج شروع ہو گا، مطالبات میں بے گناہ شیعہ جوانوں کی اسیری کو فوری طور پر رہا کیا جانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

پاکستان میں دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیخ ولی خان المظفر نے وصی رسو ل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم امام علی ابن ابی طالب علیہ سلام پر تہمت لگائی ہے کہ نعوذ باللہ "امام علی علیہ السلام نے ایک دفعہ شراب کی حالت میں نماز پڑھائی"۔

اس گستاخ امام علی علیہ السلام نے پاکستان کے روزنامہ جہاں پاکستان اخبار کے لئے لکھے گئے ایک آرٹیکل میں امام علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی۔

ملعون شیخ ولی خان دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہے اور کالعدم اہلسنت و الجماعت سمیت دیوبندی مکتب فکر کے بڑے مدارس میں دیوبندی نظریات پھیلانے کے لئے خصوصی لیکچرز دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکڑ اسرار احمد نے بھی مولا علی علیہ السلام کی شان میں اسی قسم کی گستاخی کی تھی جس پر پاکستان کے شیعہ سنی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا، آج پھر ایک بار اہلبیت علیہم السلام کی شان میں گستاخی کی گئی ہے جس پر عوام سخت غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے اور حکومت سے مطالبہ کررہی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزائیں سنائی جائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری