اب اسرائیل سے سرزمین حجاز، ڈائریکٹ پرواز


اب اسرائیل سے سرزمین حجاز، ڈائریکٹ پرواز

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بڑے فخر سے خبر دی ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری شروع کی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ  کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب سے سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کے بارے میں حالیہ عرصے کے دوران رازداری میں مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکہ، اسرائیل، اردن، فلسطینی اتھارٹی اور سعودی عرب کے حکام نے حصہ لیا۔

اسرائیلی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب بن گورین ہوائی اڈے سے اسرائیلی مسافر جہاز سعودی عرب کیلئے اڑان بھریں گے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اگرچہ فی الوقت حج پروازوں کے آغاز پر خفیہ اتفاق پایا گیا ہے مگردونوں ممالک کے درمیان فضائی سروس کا آغاز دو طرفہ سفارتی تعلقات کی طرف اہم پیشرفت ہیں۔

ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ہوائی جہاز کچھ دیر کیلئے اردن کے ہوائی اڈے پراتریں گے اور وہاں سے دوبارہ وہ سعودی عرب کے لیے اڑان بھریں گے۔

واضح رہے سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات کی تردید کرتا آیا ہے تاہم سعودی عرب کا اسرائیل سے اربوں ڈالر مالیت کے ڈرون طیارے خریدنا اور اب براہ راست پروازوں کی ابتدا جیسے حقائق کچھ اور ہی کہانی سنا رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری