صیہونی فوج کی بربریت، 4 مزید فلسطینی نوجوان شہید


صیہونی فوج کی بربریت، 4 مزید فلسطینی نوجوان شہید

القدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج کے حملے میں 4 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے المیادین کی رپورٹ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں چند فلسطینیوں نے چاقووں سے اسرائیلی فوجیوں پرحملہ کیا اور ہونے والی جھڑپوں میں ایک خاتون صیہونی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ان جھڑپوں میں صیہونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 4 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ اس جھڑپ کے بعد صیہونی فورسز نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے اور چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا۔دوسری جانب صیہونی فورسزنے غرب اردن کے کفر قدوم علاقے پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار پر امن مظاہرے پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ پچھلی 7 دہائیوں سے اسرائیل فلسطینیوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھا رہا ہے اور فلسطینیوں کو تکلیف پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

وہ چاہے فلسطینی آبادی پر بم داغنے ہوں یا شہریوں پر سیدھی فائرنگ، یہودی آباد کاری ہو یا اذان پر پابندی، اسرائیل کا ہر قدم، ہر عمل، مظلوم فلسطینیوں پر ایک قیامت بن کر ٹوٹتا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری