عراق، شام اور اردن کی سرحدی پٹی عراقی فوج کے کنٹرول میں آگئی


عراق، شام اور اردن کی سرحدی پٹی عراقی فوج کے کنٹرول میں آگئی

عراقی فورسز نے حیران کن پیشقدمی کرتے ہوئے اولولید گزرگاہ کو آزاد کرالیا ہے جس کے نتیجے میں عراق، شام اور اردن کی سرحدی پٹی عراقی فوج کے قبضے میں آگئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے عراق، شام اور اردن کی سرحدی پٹی کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یہ آپریشن عراقی سرحدی فورسز، خانہ بدوش رضاکار فورس، فوجی طیاروں اور بین الاقوامی اتحاد کی مشارکت سے تین اطراف سے آغاز کیا گیا تھا۔

اس آپریشن کے نتیجے میں الولید گزرگاہ کو دہشتگردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے اور شام اور اردن کیساتھ مشترکہ سرحدی پٹی اب عراقی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

عراقی فورسز نے عرصہ قبل موصل کی آزادی کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کی بدولت عراقی فورسز موصل کے بیشتر علاقوں کو آزاد کراتے ہوئے شامی سرحد تک جاپہنچے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری