سعودی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے ایرانی ماہیگیر شہید


سعودی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے ایرانی ماہیگیر شہید

ایرانی وزارت داخلہ کے سرحدی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے بوشہر سے تعلق رکھنے والے ایرانی ماہیگیر کی سعودی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے شہادت کی تفصیلات بتائیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی امور مجید آقابابائی نے سعودی فورسز کی فائرنگ سے ایرانی ماہیگیر کی شہادت کی تصدیق کی اور کہا: دو ایرانی کشتیاں جو خلیج فارس کے پانیوں میں مچھلیاں پکڑ رہی تھیں، سمندری موجوں کی وجہ سے ایرانی حدود سے نکل گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تصدیق کے ایرانی کشتیاں سعودی سمندری حدود میں داخل ہوگئیں۔

سعودی سرحدی فورسز نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک ایرانی ماہیگیر شہید ہوگیا۔

وزارت داخلہ کے سرحدی امور کے ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ سعودیوں کا یہ اقدام انسانی اصولوں کے مطابق نہیں تھا اور حتی اگر ایرانی کشتیاں سعودی سمندری حدود میں داخل ہو بھی گئی تھیں تب بھی ان کو فائرنگ کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔

آقا بابائی نے وضاحت کی کہ ہم اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں کہ ایرانی کشتیاں سعودی سمندری حدود میں داخل ہوئی بھی تھیں کہ نہیں۔
سعودیوں کی جانب سے یہ اقدام انسانی اصولوں کے خلاف تھا۔

دوسری جانب بوشہر گورنر ہاوس کے مطابق کشتیوں کی تعداد تین تھی اور دو دیگر کشتیوں کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بوشہر گورنر ہاوس کا کہنا ہے کہ موضوع کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور اطلاعات ملتے ہیں میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری