پرتگال: جنگل میں لگی آگ آبادی تک جا پہنچی / 57 افراد ہلاک، متعدد زخمی


پرتگال: جنگل میں لگی آگ آبادی تک جا پہنچی / 57 افراد ہلاک، متعدد زخمی

وسطی پرتگال کے علاقے میں جنگل میں لگنے والی آگ پیڈرو گاؤں میں پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وسطی پرتگال میں خوفناک آتشزدگی نے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد یہ آگ پھیلتی ہوئی رہائشی علاقوں میں پھیل گئی۔

تیزہواؤں کے باعث آگ نے آنا فانا آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے متعدد گھر بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔

افسوسناک واقعے میں 57 افراد جل کر ہلاک ہو گئے جبکہ 20 زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر افراد متاثرہ علاقے سے نکلنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ آگ بجھانے والے عملے کے تین ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ حکام ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات نہیں جان پائے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری