صوبہ کردستان مرکز وحدت شیعہ و سنی ہے: ماموستا رستمی


صوبہ کردستان مرکز وحدت شیعہ و سنی ہے: ماموستا رستمی

کردستان سے تعلق رکھنے والے رہبر کو انتخاب کرنے والے اسمبلی کے رکن نے کہا کہ  صوبہ کردستان مرکز وحدت شیعہ و سنی و حکومت اسلامی ایران کے ساتھ وفادار ہیں یہاں سب امن، امان ، سکون، اتحاد و بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق کردستان سے تعلق رکھنے والے رہبر کو انتخاب کرنے والے اسمبلی کے رکن نے کہا کہ  صوبہ کردستان مرکز وحدت شیعہ و سنی و حکومت اسلامی ایران کے ساتھ وفادار ہیں یہاں سب امن، امان ، سکوں، اتحاد و بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں۔

مولانا قایق رستمی نے کل نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتا ہوں ، خدا تمام مسلمانوں پر علی علیہ السلام کی برکت سے رحم کرے۔

انھوں نے دین کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین مبین اسلام دین صلح، عدالت و دین امن ہے امام بدقسمتی سے دشمن دین کے نام پہ ہرروز مسلمانوں کو قتل کرتے ہیں۔

انھوں نے پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث بیاں کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان کا قتل ہونا دنیا میں موجود تمام چیزیں ختم ہونے سے بدتر ہے،اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو ہشیار رہنے کی ضرورت ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مسلمان آپس میں اتحاد و بھائی چارگی کے ساتھ رہیں تاکہ دشمن اپنے نا پاک عزائم کہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے پر بہ ضد ہیں کامیاب نہ پائے۔

انھوں نے شب قدر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے اس بابرکت مہینہ رمضان میں قرآن کو مسلماں کے لیے ایک تحفہ کے طور پر بھیجا ہے ہم بھی اس بابرکت راتوں سے مستفید ہوجائے اور قرآن سے فائدہ دونیوی و اخروی حاصل کرے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن اسلام اس عظیم مہینے میں بھی بے گناہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں لیکن خدا کا شکر ہے ایران میں امن و امان کے ساتھ وحدت و اتحاد برقرار ہیں اور لوگ سکون کے ساتھ زندگی گزار رہیں ہیں۔

انھوں نے امام علی علیہ السلام کو تمام انسانوں کے لیے الگو قرار دیتے ہوئے کہا کہ خداوند اس عظیم ھستی کی خاطر ہم سب پر اپنی رحمت نازل کرے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری