وائٹ ہاوس کے عہدیداران جب منہ کی کھائیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ حساب کتاب کیا ہے


وائٹ ہاوس کے عہدیداران جب منہ کی کھائیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ حساب کتاب کیا ہے

امام خامبہ ای وائٹ ہاوس کے عہدیداران کو ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان نئے ذمہ داران اور ناتجربہ کار عہدیداران کو ابھی ایرانی قوم اور عہدیداروں کی معرفت نہیں ہے، جب یہ منہ کی کھائیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ حساب و کتاب کیا چیز ہوتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر انقلاب نے بعض سرحدی نگہبانوں اور  شہدائے مدافعان حرم کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پر شہداء کا عظیم احسان ہے ایرانی قوم اور حکومتی عہدیدار شہداء کے احسانوں تلے دبے ہوئے ہیں.

رہبر انقلاب نے امریکی حکام کی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام حکومت کو بدلنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن وہ اایرانی قوم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے ہیں البتہ یہ ایرانی قوم ہے جو ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیتی ہے۔  

رہبر انقلاب نے اس ملاقات کی ابتداء میں شہادت کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ شہادت ایک تاجرانہ موت ہے اس معاملے میں خداوند متعال فانی اور موت کی آغوش میں سمانے والے انسان کی قابل قدر جان کو جاوادانہ سعادت کے بدلے خرید لیتا ہے اور یہی انسان ایسی اہمیت اور عظمت کا حامل ہو جاتا ہے کہ مقام شفاعت پا لیتا ہے۔  

انہوں نے اپنے عزیزوں کی شہادت پر صبر و استقامت سے کام لینے کو ایک عظیم کارنامہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی حفاظت کا ایک سبب شہادت اور  شہداء کے اہل خانہ کا صبر و استقامت ہے دشمن ہم سے اس نعمت کو چھیننے کی کوششوں میں مصروف ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا کہ بعض افراد اس راہ میں قلم سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے امریکہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی بیان بازی کوئی نئی بات نہیں ہے انقلاب اسلامی اپنی ابتداء سے ہی دشمنوں کی سازشوں کا سامنا کر رہا ہے لیکن ایران کے دشمن ابھی تک کسی غلطی کا حوصلہ نہیں کر پائے ہیں، دشمن ہمارا تب کچھ نہ بگاڑ پایا جب انقلاب اسلامی ایک ننھے پودے کی مانند تھا اور اب جبکہ انقلاب اسلامی ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے تو اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ اشمن اسے کوئی بھی نقصان پہنچا سکے۔

انہوں نے امریکی عہدیداران کے ایران میں نظام حکومت میں تبدیلی کے لئے کوشش کرنے والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے 38 سالہ دور حکومت میں کون سا زمانہ تھا جب تم نے یہ سازشیں نہیں کیں ؟ لیکن تمہیں ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی اور اب بِھی تمہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔   

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ وائٹ ہاوس کے عہدیداران نئے نئے ہیں یہ ناتجربہ کار لوگ ہیں ٹھوکریں کھائِں گے تو عقل آ جائے گی۔ امریکی حکام انقلاب اسلامی کے بعد سے ہی ایران میں نظام حکومت تبدیل کرانے کی سازشوں میں مصروف رہے ہیں لیکن وہ لوگ یہ حسرت لئے اپنی قبروں میں چلے گئے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخلص دوست اور دشمن یا وہ افراد جن کا دل معاشرہ کے لئے دھڑکتا ہے سب جان لیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری طاقت و ہمت کے ساتھ قائم ہے کوئی دشمن ایرانی قوم کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ایرانی قوم  اپنے دشمنوں کے ارمانوں کو مٹی میں ملا دے گی۔

رہبر انقلاب نے شہداء مدافعان حرم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر شہداء مدافعان حرم نہ ہوتے تو آج ہم  اہل بیت کے دشمن عناصر تکفیری دہشت گردوں سے ایران کی سر زمین پر جنگ کر رہے ہوتے کیوں کہ وہ عراق کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے ایران میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا چکے تھے  ان کا راستہ روک کر انہیں شام اور عراق میں ہی نابودی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔

آج ایران کی سلامتی اور امن و امان  سرحدی نگہبانوں اور شہداء کا مرہون منت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے قیام کے لئے پولیس فورسز اور انٹیلیجنس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت صرف روزی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ملک کی سرحدوں اور شہروں میں امن وامان کی حفاظت ہے شہداء ہماری گردنوں پر حق رکھتے ہیں ہم سب شہداء کے احسانوں تلے دبے ہیں جو کوئی بھی شہداء کی یاد کو بھلانے یا ان کی اہمیت کو کم کرنے یا ان کے اہل خانہ کی بے حرمتی یا توہین و اہانت کرے حقیقت میں وہ ملک کا غدار اور خیانت کار ہے ۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری