حماس: ایران سے تعلقات اور مضبوط کریں گے

حماس: ایران سے تعلقات اور مضبوط کریں گے

حماس کی سیاسی شاخ کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ان کے اور ایران کے تعلقات خوشگوار ہیں ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حماس کی سیاسی شاخہ کے نائب صدر خلیل الحیۃ نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ قطر اور سعودی عرب کو حماس سے کوئی مشکل ہو ہم خلیج کے اپنے برادر ممالک سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اپنی مشکلات کا حل نکالیں کیوںکہ اس فرصت سے صرف ہمارا دشمن فائدہ اٹھائے گا۔

ہمیں ان ممالک کے درمیان پیش آنے والے واقعہ پر افسوس ہے۔ امید ہے کہ یہ مشکل جلد حل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد بھی قطر سے ان کے تعلقات خوشگوار رہیں گے۔

انہوں نے ایران اور حماس کے درمیان روابط کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا رابطہ خوشگوار ہے ہم اس رابطہ کو چھپاتے نہیں ہیں بلکہ کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوں۔

خلیل الحیۃ نے کہا کہ مصر کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری