حسن روحانی کا امیر قطر کو زبانی پیغام


حسن روحانی کا امیر قطر کو زبانی پیغام

یہ پیغام قطری وزیر خارجہ اور ایرانی وزارت خارجہ کے معاون برائے عربی و افریقی ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے ذریعے بھیجا گیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق قطری اخبار نے لکھا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے معاون برائے عربی و افریقی ممالک حسین جابر انصاری نے قطر کے وزیر خارجہ کے توسط اس ملک کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ایرانی صدر حسن روحانی کا زبانی پیغام  بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیغام قطری وزیر خارجہ اور ایرانی وزارت خارجہ کے معاون برائے عربی و افریقی ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے ذریعے بھیجا گیا۔

تاہم قطری اخبار کی طرف سے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے حسین جابر انصاری کا یہ دورہ کسی بھی ایرانی عہدیدار کا حالیہ قطر اور سعودی بحران کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہے جنہوں نے ایرانی صدر کا زبانی پیغام شیخ تمیم بن حمد آل ثانی تک پہنچایا۔
 
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک نے قطر پر بے بنیاد الزامات لگا کر سفارتی تعلقات ختم کردئے ہیں۔

ان ممالک میں بحرین، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ 

بعض ممالک کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کے باوجود تاحال اس بحران کا حل نہیں نکل سکا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری