سپاہ نے میزائل حملوں کے لئے شام کے "دیرالزور" کا انتخاب کیوں کیا ؟


سپاہ نے میزائل حملوں کے لئے شام کے "دیرالزور" کا انتخاب کیوں کیا ؟

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ملک کے کرمانشاہ اور کردستان صوبوں سے شام کے دیرالزور میں دہشتگردوں کے ایک اہم اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے دیرالزور علاقے میں دہشتگردوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے سپاہ کے حملے میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان حملوں میں زمین سے زمین پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے یہ میزائل ایران کے کرمانشاہ اور کردستان صوبوں سے داغے گئے ہیں۔

لیکن سوال یہ ہوتا ہے کہ سپاہ نے اس اہم حملے کے لئے دیرالزور کا انتخاب کیوں کیا ؟

دیرالزور صوبہ عراق شام بارڈر پر نہر فرات کے کنارے واقع ہے۔ حلب میں دہشتگردوں کی شکست اور ان کے اہم ٹھکانوں کی نابودی کے بعد اکثر دہشتگرد دیرالزور اور اس کے نواحی علاقوں میں جمع ہو گئے ہیں نیز موصل میں شکست فاش کا سامنا کرنے کے بعد بھی اکثر دہشتگرد اسی علاقے میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ دیر الزور میں دہشتگردوں کی کثیر تعداد کے مد نظر اس علاقے سے ہی دہشتگردوں کے لئے ضروری احکامات اور پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔

مذکورہ باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا احتمال ہے کہ اس علاقے میں سپاہ کے حملوں سے دہشتگردوں کو سنگین نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اور سب سے اہم بات یہ کہ یہ حملہ اسرائیل کیلئے بھی ایک اہم پیغام کے طور پر دیکھا جارہا ہے کیونکہ دیرالزور علاقہ صہیونی ریاست سے زیادہ دور نہیں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری