سعودی عرب کے سمندری گشتی بیڑے نے سپاہ کے تین فوجیوں کو قیدی بنالیا


سعودی عرب کے سمندری گشتی بیڑے نے سپاہ کے تین فوجیوں کو قیدی بنالیا

سعودی عرب کے ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض کی بحری گشتی ٹیم نے مرجان کے تیل ذخائر کے نزدیک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تین جوانوں کو قیدی بنالیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی ٹی وی چینل العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض کے سمندری محافظین نے مرجان تیل ذخائر کے نزدیک ایران کی سپاہ پاسداران کے تین جواںوں کو گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے دو دن قبل ہی ایرانی وزارت داخلہ کے سرحدی امور کے ڈائریکتر جنرل مجید بابائی نے سعودی نگہبانوں کے ہاتھوں ایک ماہی گیر کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔

بابائی نے کہا تھا کہ خلیج فارس میں مچھلی پکڑنے والی دو ایرانی کشتیاں تیز ہواوں کے سبب اپنے راستے سے بھٹک گئی تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بنا اس بات کی تائید کئے کہ ایرانی کشتی سعودی پانیوں میں داخل ہو گئی ہے، سعودی نگہبانوں نے ان پر گولیاں چلا دیں جس میں ایک ماہی گیر کی کمر پر گولی لگنے کے سبب شہادت واقع ہوئی۔

بابائی نے کہا کہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا ایرانی کشتی سعودی حدود میں داخل ہوئی تھی یا نہیں۔

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق آل سعود کا یہ اقدام انسانی اقدار اور بحری ضابطوں کے خلاف تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری