شہر "الرصافہ" تک رسائی؛ شامی افواج "الرقہ" سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر


شہر "الرصافہ" تک رسائی؛ شامی افواج "الرقہ" سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر

شامی افواج نے الرقہ کے مضافات میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف اپنی مہم جوئی جاری رکھتے ہوئے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر الرصافہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی افواج جنوبی الرقہ کے مضافات میں واقع شہر الرصافہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں جو شامی افواج کے آپریشن میں نہایت اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔

شامی فوج داعش کی خودساختہ دارالحکومت الرقہ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہے۔

الرقہ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الرصافۃ شہر شام کا تاریخی اور اس ملک کے بڑے بڑے شہروں میں شامل ہے جس میں کئی چرچ، قلعے اور شہر کے اطراف میں بڑی بڑی دیواریں پائی جاتی ہیں۔

شامی افواج نے اس شہر پر تسلط حاصل کرنے سے پہلے جعیدین اور العیساوی قصبوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھتے ہوئے الرصافۃ شہر کے نزدیک شامی فضائیہ کے ایک طیارے کو تباہ کر دیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری