ایران کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ وہ اسرائیل کو دھمکی نہ دے


ایران کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ وہ اسرائیل کو دھمکی نہ دے

صہیونی وزیر اعظم نے دیرالزور میں داعش کے ٹھکانوں پر ایران کے میزائل حملوں پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دیرالزورمیں دہشتگرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر ایرانی میزائل حملوں پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے میرا ایک پیغام ہے کہ  وہ اسرائیل کو مت ڈرائے۔

یاد رہے کہ 7 جون کو تہران میں ہونے والے تکفیری دہشتگرد حملوں میں 18 ایرانی شہید اور 42 زخمی ہوئے تھے۔  

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ان حملوں کا بدلہ اور دہشت گرد تکفیری جماعت داعش کو سبق سکھانے کے لئے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مشرقی شام کے دیرالزور میں واقع اس دہشتگرد تنظیم کے مرکزی دفتر، ٹھکانوں نیز خودکش گاڑیوں کی فیکٹری کو میزائل حملوں کو نشانہ بنایا۔

اس کامیاب میزائل حملے کی گونج دنیا بھر کی میڈیا میں سنائی دے رہی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری