پاکستان پناہ گزینوں کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ + گراف


پاکستان پناہ گزینوں کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ + گراف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین "یو این ایچ سی آر" کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان اب بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں ایسے افراد کی تعداد 14 لاکھ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین "یو این ایچ سی آر" کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے۔

دوسری جانب ترکی سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا ملک ہے جہاں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 29 لاکھ پناہ گزین مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ترکی کو مسلسل 3 سال تک پناہ گزینوں کے لئے سب سے بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کے حوالے سے اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پناہ گزین، پناہ کے متلاشیوں یا اپنے ہی ملک میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ برس ساڑھے چھ کروڑ سے زائد تک پہنچ گئی جو کہ 2015ء کی نسبت تین لاکھ زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم پناہ گزینوں میں اکثریت افغان شہریوں کی ہے۔

لیکن پاکستانی حکام کا دعوی ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں افغان شہری بغیر اندراج کے بھی غیر قانونی طور پر پاکستان کے مختلف حصوں میں مقیم ہیں۔

ان پناہ گزینوں کے علاوہ ہزاروں خاندان ایسے بھی ہیں جو ملک کے قبائلی علاقوں میں شورش پسندی اور دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث اپنا گھر بار چھوڑ کر پاکستان کے مختلف حصوں میں عارضی طور پر مقیم ہیں۔

دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے تازہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ میں یو این ایچ سی آر کے سربراہ گزینان فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ گو کہ گزشتہ سال کی تعداد دو برسوں میں سامنے آنے والی تعداد سے کم ہے لیکن یہ صورت حال ان کے بقول اب بھی بین الاقوامی سطح پر سفارتکاری کی مایوس کن ناکامی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایک فراموش کردہ بحران بنتا جا رہا ہے۔

پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی مرحلہ وار رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن اتنی بڑی تعداد میں ان کی یہاں موجودگی سے ان تحفظات اور خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ یہ ملکی وسائل پر اضافی بوجھ ثابت ہو رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری