امید ہے پاکستان راحیل شریف سے متعلق جلد اور درست فیصلہ کرے گا: ایرانی سفیر


امید ہے پاکستان راحیل شریف سے متعلق جلد اور درست فیصلہ کرے گا: ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستان سے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے سے متعلق کئی بار بات کی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان بہت جلد اس معاملے میں درست اور مناسب فیصلہ کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے ایک مرتبہ پھر راحیل شریف کی بطور اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ تعیناتی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستان راحیل شریف کے معاملے کے متعلق پاکستان جلد درست اور اچھا فیصلہ کرے گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان سے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سعودی اتحاد کے سربراہ بننے سے متعلق کئی مرتبہ بات کی ہے، امید ہے کہ اس سے متعلق پاکستان جلد درست اور اچھا فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو امن اور استحکام کی طرف بڑھنا ہو گا نہ کہ نئے تنازعات کی طرف، خطے میں تنازع ہم میں سے کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ قطر کے معاملے پر سعودی عرب کا ایران سے متعلق مؤقف الزام پر مبنی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی نیا تنازع خطے میں باہر کے ملک کے آنے کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید براں ان کا کہنا تھا کہ قطر کے تنازع پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری