لیبیا؛ ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126 تارکین وطن جاں بحق


لیبیا؛ ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126 تارکین وطن جاں بحق

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 126 تارکین وطن جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنی مکے مطابق تارکین وطن جمعے کی رات کشتی کے ذریعے یورپ کے لئے روانہ ہوئے لیکن بدقسمتی سے زندگی نے ان کا ساتھ نہ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 126 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لیبین کوسٹ گارڈز نے 4 افراد کو بچالیا ہے۔

کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد مرچکے ہیں۔

رواضح رہے کہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں افریقی اور ایشیائی ممالک سے  یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں جو بعض اوقات تلخ حادثات کا سامنا کرتے ہیں۔

آج کا سانحہ بھی ان میں سے ایک ہے جب کشتی میں گنجایش سے زیادہ افراد کو سوار کیا جاتا ہے یا سمندری طوفان آجاتا ہے تو ان کشتیوں کو حادثات لاحق ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سمندر میں طوفانی لہروں کی نذر ہو جاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری