سپاہ پاسداران نے 3 اہلکاروں کی گرفتاری پر مبنی سعودی دعوے کو مسترد کردیا


سپاہ پاسداران نے 3 اہلکاروں کی گرفتاری پر مبنی سعودی دعوے کو مسترد کردیا

سپاہ پاسداران کے سیاسی معاون نے سعودی میڈیا کی جانب سے سپاہ کے تین اہلکاروں کی گرفتاری پر مبنی دعوے کو مسترد کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے سیاسی معاون جنرل رسول سنائی راد نے سعودی میڈیا کی جانب سے سپاہ کے تین اہلکاروں پر مبنی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

سپاہ کے مطابق سعودی میڈیا کا سپاہ کے اہلکاروں کی گرفتاری سے متعلق دعویٰ سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔

سپاہ پاسداران کے سیاسی معاون کا کہنا ہے کہ اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ موضوع محض ایک بھونڈے مذاق سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ موضوع نفسیاتی جنگ کے دوران ایک خودساختہ اختراع ہے جس کی کوئی بھی تصدیق نہیں کرسکتا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری