پاک آرمی چیف کے لئے انقرہ میں اعزاز + تصاویر


پاک آرمی چیف کے لئے انقرہ میں اعزاز + تصاویر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک ترکی دفاعی تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انقرہ میں لیجن آف میرٹ ایوارڈ دیا گیا.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ان کے دورہ ترکی کے دوران دارالحکومت انقرہ میں لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے ایوارڈ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے شہداء کے نام کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے تو ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذک نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ ترک افواج کے چاق وچوبند دستے نے چیف آف آرمی سٹاف کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا۔

ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹرزمیں علاقائی صورتحال پربریفننگ چیف آف آرمی سٹاف کو بریفنگ دی گئی۔

اپنے دورہ ترکی کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نےترکی کے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف نے کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کو چادر چڑھائی۔

انہوں نے ترکی کی بری فوج کے ہیڈکواٹرز کا دورہ بھی کیا جب کہ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اکر سے ملاقات بھی کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری