عین ترما اور جوبر میں شامی فوج کے وسیع آپریشن کا آغاز


عین ترما اور جوبر میں شامی فوج کے وسیع آپریشن کا آغاز

شامی افواج نے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں عین ترما اور جوبر علاقوں میں جوبر کو مشرقی غوطہ سے جدا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی فوج نے الکباس پل میں اپنی پوزیشنوں سے عین ترما – جوبر میں اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی ذرائع نے خبر دی کہ شامی فوج نے عین ترما کو دہشتگردوں کی آخری مستحکم پناہ گاہ جوبر سے الگ کرنے کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عین ترما – جوبر اور پل الکباس میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

اس سے قبل شامی فضائیہ نے جوبر اور عین ترما میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کئے۔

شامی فوج نے دہشتگرد تنظیم جبہۃ النصرہ کی صفوف کو درہم برہم کرتے ہوئے پیش قدمی کی ہے۔ عین ترما وہ علاقہ ہے جہاں سے دمشق اور اس کے اطراف میں دہشتگردانہ حملوں کا آغاز ہوا تھا۔ دہشتگردوں نے اس علاقے میں بہت سی سرنگیں بنائی ہوئی ہیں اور ان کے ذریعے سے مشرقی غوطہ کے آخری حصے خصوصا دوما شہر تک آمد و رفت کرتے ہیں۔

اس شہر پر شامی فوج کے تسلط کا مطلب یہ ہے کہ مشرقی شام میں مشرقی غوطہ اور اپنی آخری پناہ گاہ کے درمیان دہشتگردوں کا رابطہ ختم ہو جائے گا۔

شامی افواج ان آپریشن میں نئی جنگی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وہ ایک ہی وقت می کئی محاذ پر بر سر پیکار ہیں۔

ظاہرا ایسا لگتا ہے کہ شامی افواج ان علاقوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا چاہتی ہے تاکہ اس طرح کے آپریشن کے دوران ان کے درمیان رابطہ نہ رہے۔

شامی فوج کے مقابلے میں دہشتگرد تنظیمیں بے بس رہ گئی ہیں، انہیں شامی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کی فرصت بھی نہیں مل رہی مگر دہشتگردوں نے حکومت پر دباو ڈالنے اور فوج کی مہم کو روکنے کے لئے کئی رہائشی علاقوں پر مارٹر گولے داغے ہیں۔

یاد رہے کہ شامی فوج نے عرصہ قبل ایک شدید فوجی آپریشن کے دوران القابون کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

القابون کی آزدی میں جبھۃ النصرہ اور فیلق الرحمن جیسی دہشتگرد تنظیموں کے 1000 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے اور متعدد فوج کے آگے تسلیم ہو گئے تھے جنہیں بعد میں تکفیری دہشتگرد تنظیم جبھۃ النصرہ کے زیر تسلط ادلب شہر منتقل کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری