خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں مارے گئے


خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں مارے گئے

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک کے قریب 2 دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا جو جوابی کارروائی میں مارے گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آپریشن رد الفساد میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

بھاری اسلحہ سے لیس 2 دہشتگردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے جنوبی علاقے دیوانہ بابا زیارت کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے دونوں دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی شام کو پاک جیونی میں نامعلوم دہشتگردوں نے پاک بحریہ کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ تب پیش آیا تھا جب بحریہ کے  اہلکار جیونی سٹی سے افطار لے کر جارہے تھے اور 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح افراد نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری