بنگلہ دیش: آسمانی بجلی نے 22 انسانی جانیں لے لیں


بنگلہ دیش: آسمانی بجلی نے 22 انسانی جانیں لے لیں

بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر 22 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ریاض احمد نے بتایا کہ ہلاکتیں ملک کے مختلف علاقوں میں آنیوالے طوفان کے دوران بجلی گرنے سے ہوئیں۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں، کھجور کے درختوں کی کمی اور جنگلات کی کٹائی کے باعث بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھجور کے درخت بجلی گرنے کی روک تھام کرتے ہیں۔

بنگلہ دیشی حکام نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک جوڑا اور ان کی نوجوان بیٹی بھی شامل ہے جو مونگ پھلی کے کھیت میں کام کررہے تھے کہ اس دوران ان پر آسمانی بجلی گر گئی۔

واضح رہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے حادثات نئے نہیں ہیں، ہر سال بنگلہ دیش میں سیکڑوں افراد آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل بھی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم و بیش 134 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری