ترکی داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک؛ دوسرا نمبر بھارت کا


ترکی داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک؛ دوسرا نمبر بھارت کا

لندن میں کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نامی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ترکی شدت پسند تنظیم داعش کو بارودی مواد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ بھارت کا نمبر دوسرا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لندن میں کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نامی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شام اور عراق میں داعش جو بم اور دھماکہ خیز مواد استعمال کررہی ہے اس کی تاریں، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹرز اور دیگر سامان ترک کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تنظیم دنیا بھر میں جاری فوجی ہتھیاروں کی سپلائی اور ان کے ذمہ دار ممالک پر نظر رکھتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کل 51 کمپنیوں کا اسلحہ و گولہ بارود استعمال کررہی ہے جو 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ان میں روس، امریکہ، برازیل، بیلجیئم، ہالینڈ اور جاپان بھی ہیں لیکن ترک کمپنیاں پہلے اور بھارتی ادارے دوسرے بڑے سپلائر ہیں۔

ان میں سرفہرست ترکی ہے اور ترکی میں تیار کردہ 700 اقسام کا اسلحہ اور اشیائے حرب میدانِ جنگ سے برآمد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ان میں ترک کمپنیوں کی تعداد 13 اور بھارتی کمپنیوں کی تعداد 7 ہے۔

خیال رہے کہ تاحال ترکی یا بھارت کی جانب سے کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ کی اس چونکا دینے والی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری