پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کے لئے پاک آرمی اور ایف سی کے اقدامات


پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کے لئے پاک آرمی اور ایف سی کے اقدامات

پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کے لئے پاک آرمی اور ایف سی سرحدی باڑ، نئے قلعے اور چوکیاں تعمیر کر رہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہدایت پر پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کے لئے پاک آرمی اور ایف سی سرحدی باڑ، نئے قلعے اور چوکیاں تعمیر کر رہی ہے۔

اس زمرے کے پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی میں باڑ لگائی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پہلے مرحلے میں جہاں باڑ لگائی جا رہی ہے وہاں سب سے زیادہ دراندازی ہوتی ہے، دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت باقی پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی جائے گی۔

پاک فوج اور ایف سی کے پی سرحد پر بارڈر پوسٹس اور قلعے بھی تعمیر کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان اقدامات کے ذریعے پاک افغان سرحد پر نگرانی کے عمل کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور پاک افغان سرحد پر سرویلنس بہتر کرنے کے لئے مزید پوسٹس تعمیر کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خاردار تار دو مرحلوں میں لگائی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند، خیبر ایجنسیوں اور دوسرے مرحلے میں باقی سرحدوں بشمول بلوچستان میں باڑ لگائی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے سرحد پر نئے قلعے اور چوکیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور دیرپا امن کیلئے بہتر بارڈر کوآرڈینشن نہایت ضروری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری