محمد بن سلمان چند دن بعد بادشاہ بن جائیگا/ آل سعود کا زوال قریب ہے


محمد بن سلمان چند دن بعد بادشاہ بن جائیگا/ آل سعود کا زوال قریب ہے

سعودی عرب کے ایڈورڈ اسنوڈن نے چند روز قبل پیشگوئی کی تھی کہ محمد بن سلمان جلد ہی محمد بن نائف کو برطرف کروا کے ولیعہد کی کرسی پر براجمان ہوجائیگا، نے اپنے اکاونٹ پر محمد بن نائف کو برطرفی کو اس کی آل سعود کے خلاف بغاوت کی بنیاد قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹوئیٹر پر سرگرم کارکن مجتھد نے لکھا ہے کہ ان تمام افراد کو جو آل سعود کے زوال کی امید رکھتے ہیں، اس پیشرفت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ مجتھد سعودی شاہی خاندان کے ایک رکن کا فرضی نام ہے جنہوں نے اپنا ملک چھوڑدیا ہے اور سوشل میڈیا پر آل سعود کیخلاف پیشگوئیاں کرتا رہتا ہے جس کی اکثر پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔  

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوے کہا کہ قطر بحران نے بن سلمان کی بن نائف کی برطرفی میں حوصلہ افزائی کی کیونکہ وہ جانتا تھا کہ بن نائف اس سے کمزور ہے اور کسی صورت میں بھی مزاحمت نہیں کر پائے گا۔

مجتھد نے تاکید کی کہ مستقبل قریب میں شاہی خاندان کے متعدد افراد کی گرفتاری ایک اور خدشہ ہے اور یہ فیصلے بن سلمان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کیلئے لئے جائیں گے۔

مجتھد کے مطابق چند دن گزرنے کے بعد سلمان بن عبدالعزیز اپنے بیٹے کی حمایت میں بادشاہت سے برطرف ہوجائیگا اور محمد بن سلمان جلد ہی سعودی عرب کا بادشاہ بن جائیگا۔

مجتھد نے "محمد بن سلمان کی بغاوت" نامی ہیش ٹیگ کا آغاز کرکے لکھا ہے کہ سعودی شاہی خاندان میں حالیہ فیصلے کے بعد نہایت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حد سے زیادہ خدشات کے پیدا ہونے سے تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ فیصلہ شاہی خاندان کے دیگر ارکان کی مزاحمت کا سامنا کریگا یا اس غم و غصے پر قابو پالیا جائیگا۔

مجتھد کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے اس فیصلے سے آگاہ تھا لیکن یورپی ممالک بالخصوص جرمنی کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

مجتھد کے بہت سارے پیشگوئیاں سچ ثابت ہونے کے پیش نظر، بعید نہیں ہے کہ چند دن گزرجانے کے بعد سعودی عرب کا اقتدار 31 سالہ محمد بن سلمان کے ہاتھ میں آجائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری