پاکستان کی شان، قومی ترانے کی دھن کو نئی جدت دینے کا فیصلہ


پاکستان کی شان، قومی ترانے کی دھن کو نئی جدت دینے کا فیصلہ

پاکستان کے قومی ترانے کی موجودہ دھن کو عالمی معیار کے سازوں کے مطابق نئی جدت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے قومی ترانے کی موجودہ دھن کو عالمی معیار کے سازوں کے مطابق نئی جدت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ کو تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ یوم آزادی تک قومی ترانے کی اصلی دھن کو عالمی معیار کے سازوں کے مطابق نئی جدت دے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری نے لکھا تھا، اور اس میں اردو کا فقط ایک لفظ ہے جبکہ باقی پورا ترانہ فارسی زبان میں ہے۔

حفیظ جالندھری کے لکھے ہوئے اس ترانے کو 4 اگست 1954 کو وفاقی کابینہ نے پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کیا اور یہ 13 اگست 1954 کو پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا۔  

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری