پاکستان اور ایران جلد آزادا تجارت کے معاہدے پر دستخط کرینگے، خرم دستگیر


پاکستان اور ایران جلد آزادا تجارت کے معاہدے پر دستخط کرینگے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان آزادا تجارتی معاہدے خوش آئند ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی ایکنومی ٹریڈ بہتر ہو جائیگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران جلد آزادا تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادا تجارت کی جانب پہلے بڑے اقدام کے طور پر پاکستان اور ایران کے مرکزی بینکوں نے چند ماہ پہلے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے اور تمام مطلوبہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت کیلئے پاکستانی بینکوں میں فوری طور پر لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کی غرض سے مذاکرات جاری ہیں۔

خرم دستگیرنے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری