پاکستان اور ترکی ایک دوسرے پر غیر مشروط اعتماد کرسکتے ہیں، صدر اردگان


پاکستان اور ترکی ایک دوسرے پر غیر مشروط اعتماد کرسکتے ہیں، صدر اردگان

اس حقیقت کے باوجود کہ 1969 سے آج تک اسلامی تعاون تنظیم کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا کوئی مسئلہ حل نہیں کروا سکی، ترک صدر کا پاک آرمی کے سربراہ کیساتھ ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا جبکہ ترک صدر نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی ملاقات کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک دنیا میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس حقیقت کے باوجود کہ 1969 سے آج تک اسلامی تعاون تنظیم کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا کوئی مسئلہ حل نہیں کروا سکی، ترک صدر کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان اور ترکی دونوں کے بہترین تعلقات ہیں دونوں برادر ممالک کے کثیر الجہتی تعاون کے مثبت اثرات ہوں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی ایک دوسر ے پر غیر مشروط اعتماد کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع فکری اسک سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات میں دو طرفہ سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف اور ترک وزیر دفاع نے دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی پالیسیوں کے شعبے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری