بحرین کی 14 فروری تحریک کی عوام سے قدس ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل

بحرین کی 14 فروری تحریک کی عوام سے قدس ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل

بحرین کی 14 فروری تحریک نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں عوام سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کی 14 فروری نامی تحریک نے بحرینی، عربی اور اسلامی ممالک کی عوام سے "اے قدس ہم آرہے ہیں"  شعار کے ساتھ عالمی یوم القدس ریلی میں وسیع پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ہے۔

تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ بحرین عالمی استکبار، استعمار اور تسلط پسند ممالک جیسے امریکہ اور برطانیہ کی خطرناک سازشوں کا تجربہ کرتا آ رہا ہے۔

تحریک کے بیان کے مطابق امام خمینی رہ کی رہبری میں برپا ہونے والے ایران کے اسلامی انقلاب نے فلسطین کاز کو زندہ رکھا ہے جبکہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس قرار دینے کا مقصد عرب اور اسلامی قوموں کو متحد کرنا تھا۔

بحرینی تحریک کے بیان میں مزید آیا ہے کہ خطے میں موجود کٹھ پتلی حکمرانوں کی غاصب صیہونیوں سے خوشگوار تعلقات استوار کرنے کی سازشوں کا ہدف فلسطین کاز اور اس سرزمین کو غاصب اسرائیل کے ہاتھوں بیچنا ہے۔

اس تحریک نے تاکید کی ہے کہ خطے میں حاکم جاہل قبائلی نظام اور اس کے ماتحت کٹھ پتلی حکام فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور شدید قتل و غارت گری میں ملوث غاصب صہیونی حکومت کے بدنما چہرے کو خوبصورت پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری