پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائیگا، آصف درانی


پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائیگا، آصف درانی

ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستانی سفیر نے ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں ایک سال کے دوران 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے گوادر کے ساتھ چابہار بندرگاہ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

آصف درانی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیئے گئے ہیں اور بچے کچھے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے لی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کا تعلق افغانستان کے حالات سے ہے، پاکستان افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف فرنٹ لائن ملک کے طور پر کھڑا تھا جس کے نتائج اب تک سامنے آرہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری