کوئٹہ: خودکش دھماکے میں 11 افراد شہید / اعلی حکام کی مذمت + تصاویر


کوئٹہ: خودکش دھماکے میں 11 افراد شہید / اعلی حکام کی مذمت + تصاویر

کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر خودکش حملے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد شہید اور متعددزخمی ہو گئے ہیں، جس کی اعلی حکام کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر آئی جی آفس کے سامنے ممکنہ خودکش حملے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

جائے حادثہ کے قریب ڈی آئی جی کا دفتر بھی واقعے کے جبکہ گرلز و بوائز سکول بھی قریب ہی واقع ہیں۔

دھماکے کے بعد سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا جس میں مبینہ خودکش بمبار بھی موجود تھا جسے روکنے کی کوشش کی گئی تو دہشتگرد نے دھماکا کیا۔

حملہ آور کا ٹارگٹ ممکنہ طور پر آئی جی آفس ہی تھا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح چیک پوسٹ کے قریب آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے بم دھماکا ہوا ہے جس میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد شہید اورایک بچی سمیت 15 زخمی ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے اس قدر خوفناک تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔

دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح چیک پوسٹ کے قریب کینٹ کا علاقہ بھی واقع ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے سے محکمہ تعلیم کی عمارت کی دیوار بھی زمین بوس ہو گئی۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم انجم نے بھی دھماکےکی جگہ کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بہیمانہ اقدام ہے۔
دوسری جانب وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہےاور حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایک بیان میں وزیرداخلہ نے جاں بحق افرادکے اہل خانہ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

 اسی طرح وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری