مولوی عبد اللہی : امن و امان کو بگاڑنے والے کو سخت قیمت چکانی چاہئے


مولوی عبد اللہی : امن و امان کو بگاڑنے والے کو سخت قیمت چکانی چاہئے

شہر درمیان کے اہل سنت امام جمعہ نے امام خمینیؒ کے مزار اور قومی اسمبلی پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دئے جانے پر سپاہ کی تعریف اور قدر کرتے ہوئے کہا کہ امننیت اور سلامتی تمام لوگوں کا حق ہے جو بھی بدامنی کا باعث بنے اس کو سخت سزا ملنا چاہئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم سے بات کرتے ہوئے شہر درمیان کے اہل سنت امام جمعہ نے سازمان تبلیغات اسلامی کی سالگرہ پر جنوبی خراسان میں منعقد شیعہ سنی علماء کی مشترکہ نشست میں کہا کہ اس طرح کی نشستیں دونوں فریق کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے میں اضافہ کریں گی۔

انہوں نے خطہ میں موجود آشوب اور افراتفری کے عالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاد کے نام پر میدان میں اترے داعشی دہشت گردوں نے کیا کسی ایک بھی اسرائیلی کو اپنا نشانہ بنایا؟

برما میں زندہ جلائے جا رہے مسلامانوں کی حمایت میں کسی بدھشٹ کو سزا دی؟

انہوں نے امن اور ملک میں پائی جانے والی سلامتی کی قدر کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان تمام انسانوں کا حق ہے جو اس میں رخنہ اندازی کرتا ہے اسے سخت سزا ملنی چاہئے۔

عبد اللہی نے امام خمینیؒ کے مزار اور قومی اسمبلی پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دئے جانے پر سپاہ کی تعریف اور قدر کرتے ہوئے کہا کہ امننیت اور سلامتی تمام لوگوں کا حق ہے۔

انہوں نے قدس ریلی میں شرکت کو فریضہ بتاتے  ہوئے کہا کہ کعبہ کے بعد مسجد اقصی زمین پربننے والی دوسری مسجد اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری