سپاہ پاسداران: سپاہ کی دفاعی طاقت فلسطینی انتفاضہ کی پشت پناہ


سپاہ پاسداران: سپاہ کی دفاعی طاقت فلسطینی انتفاضہ کی پشت پناہ

سپاہ پاسادارن انقلاب اسلامی نے ایک بین جاری کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ سپاہ کی دفاعی طاقت و توانائی فلسطینی انتفاضہ اور فلسطینی مجاہدین کی پشت پناہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی یوم قدس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی دفاعی طاقت اور توانمندی فلسطینی انتفاضہ کی پشت پناہ ہے۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انقلاب اسلامی کے عظیم الشان رہبر حضرت امام راحل نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کا نام دے کر عالمی سامراج اور استکبار کے خلاف ہمیشہ کے لئے احتجاج اور جنگ کا پرچم بلند کر دیا ہے۔

جس زمانہ میں مسئلہ فلسطین اور قدس فراموشی کی نذر ہو گیا تھا امام راحل نے اپنی دور اندیشی اور فہم و فراست سے اسے عالم اسلام کے پہلے اورنہایت اہم مسئلہ کی شکل میں تبدیل کر دیا۔

امام راحل کی اس اعلان کے 38 سال گزر جانے کے بعد آج مسئلہ قدس عالم اسلام میں محدود نہ رہ کر عالم بشریت کی تمام اٹھ حق طلب قوموں کے درمیان اپنی شناخت بنا چکا ہے اور عالمی استکباری اور سامراجی طاقتوں کے خلاف ایک علامت اور ان سے بر سر پیکار رہنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کا دعوی کرنے والی عالمی تنظیموں کی خاموشی اور بعض مسلم اور عرب خیانت کاروں حکومتوں کے سبب مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم روز بہ روز بڑھتے جا رہے ہیں آج فلسطین جیسے حساس موضوع سے عالم اسلام تقریبا غافل ہو چکا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ امام خمینی اور حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای کی قیادت می مسئلہ فلسطین کے حل اور اسسرائیل کی نابودی کے لِئے اپنے تمام تر دفاعی قوت و طاقت کو فلسطینی مزاحمت تحریک کی پشت پناہ مانتی ہے اور یوم قدس کے موقع پر اسرائیل کی نابودی اور عالمی استکبار سے مقابلہ پر زور دیتی ہے۔

مسئلہ فلسطین کا حل صرف یہ ہے کہ انہیں ان کا ملک "نہر سے بحر" تک واپس ملے اور عام انتخاب کے ذریعہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہو۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری