مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود ہزاروں نمازیوں کی آمد


مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود ہزاروں نمازیوں کی آمد

صہیونی فوج کی طرف سے 40 سال سے کم عمر افراد کو شہر قدس میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہونے کے باوجود گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے دسیوں ہزار فلسطینی شہری مسجد اقصی میں ماہ مبارک رمضان کی ستائیسویں شب کے اعمال انجام دینے کے لئے قدس پہنچ گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے 40 سال سے کم عمر افراد کو شہر قدس میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہونے کے باوجود مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے دسیوں ہزار فلسطینی شہری مسجد اقصی میں ماہ مبارک رمضان کی ستائیسویں شب کے اعمال بجا لانے کے لئے قدس پہنچ گئے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے مطابق صہیونی سرکار کی طرف  سے سخت حفاظتی انتظام ہونے کے با وجود 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد فلسطینی شب قدر کے اعمال میں شرکت کرنے کے لئے مسجد اقصی پہنچ گئے۔

صہیونی پولس نے بعض فلسطینی جوانوں پر حفاظتی امور میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے مسجد اقصی میں نمازیوں کے داخلہ  پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ قدس کی غاصب صہیونی حکومت نے شاہراہ اور عام  گلی کوچوں کو بند کرتے ہوئے قدس کو فوجی چھاونی بنا دیا تھا نیز قدیم اور مشرقی قدس میں ہزاروں پولس اہلکار اور خاص فوجی ٹکڑیوں کو تعینات کر دیا۔

ان سب حالات کے باوجود فلسطین کی دینی شخصیتوں اور مختلف اداروں مخصوصا ادارہ اوقاف و آثار قدیمہ "الاقصی" نے فلسطین کے مختلف قبائلوں کو مسجد اقصی میں شب قدر کے اعمال کی انجام دہی کے لئے دعوت کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری