پاکستان اسلامی امہ میں امن لا سکتا ہے اور اسے لانا بھی چاہیئے، پرویز مشرف


پاکستان اسلامی امہ میں امن لا سکتا ہے اور اسے لانا بھی چاہیئے، پرویز مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اس وقت خطے میں بہت اہم چیزیں ہو رہی ہیں، ایک طرف ایران اور سعودی عرب کا جھگڑا چل رہا ہے تو دوسری طرف بھارت اور افغانستان ہمارے سر پر بیٹھے ہوئے ہیں، پاکستان اسلامی امہ میں امن لا سکتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اس وقت خطے میں بہت اہم چیزیں ہو رہی ہیں، ایک طرف ایران اور سعودی عرب کا جھگڑا چل رہا ہے تو دوسری طرف بھارت اور افغانستان ہمارے سر پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں امن لا سکتا ہے اور اس کو یہ کردار ادا کرنا بھی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی اور بدلتی صورتحال میں امریکہ اور اسرائیل کا کردار بہت اہم ہے۔

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ امریکہ ہم سے ناراض ہے اور اس بات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ، اس وقت خطے میں بہت اہم چیزیں ہو رہی ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مجھ پر مقدمات کم ہوں تو وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا ، تمام اردو بولنے والوں کو ایک چھتری کے نیچے آنا چاہیے ، پنجابی ،مہاجر، پٹھان ،سندھی اور بلوچ سب پاکستانی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری